عمران خان نہ سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کسی کو کوئی رعایت دینگے ، مراد سعید

حکومت کی رخصتی چوروں ، لٹیروں کا خواب ہے ،عوام جسے چاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سے وزیراعظم ہیں،بلاول کے بیان پر ردعمل

بدھ 1 جولائی 2020 21:05

عمران خان نہ سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کسی کو کوئی رعایت دینگے ، مراد سعید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2020ء) وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان نہ سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کوئی رعایت دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید نے بلاول زرداری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عوام جسے چاہتے ہیں وہ اللہ کے فضل سے وزیراعظم ہیں، وزیراعظم بھرپورطریقے سے قوم کی رہنمائی کررہے ہیں۔

وفاقی وزیرمواصلات کا کہنا تھا کہ حکومت کی رخصتی چوروں اورلٹیروں کا خواب ہے، عمران خان سمجھوتہ کریں گے نہ ہی کوئی رعایت، فرزندزرداری اورانکی جماعت کوقوم نیعام انتخابات میں مستردکیا۔مرادسعید نے کہا کہ انہوں نے بجٹ کی منظوری کے موقع پربھی خفت اٹھائی، حادثاتی چیئرمین خاطر جمع رکھیں، ان کی سرگرمیوں سیآگاہ اورجواب کے لیے ہرطرح سے تیار ہیں۔