حکومت سول ایوی ایشن اور پی آئی کی تنظیم نو،جعلی ڈگری و لائسنس کے حامل افراد کے خلاف کارروائی کرے گی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 2 جولائی 2020 01:25

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے ای) اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کی تنظیم نو کر رہی ہے، جعلی ڈگری یا لائسنس رکھنے والے پائلٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔انھوں نے کہا کہ آج ، وزیر اعظم عمران خان نے قومی اداروں میں شفافیت لانے کے لیے سی اے اے اور پی آئی اے سے بدعنوانی اور دیگر خرابیوں کو صاف کرنے کے فیصلے کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کے اجلاس بلایا،وزیر اعظم نے 262 پائلٹوں کی جانچ پڑتال اور فرانزک رپورٹ کی ہدایت کی ہے جسے پبلک کیا جائے گا تاکہ جعلی ڈگری رکھنے والوں کو فارغ کرکے مستقبل میں پی آئی اے کے طیارے کے کراچی میں ہونے والے حادثے جیسے ناگوار واقعات سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے پی آئی اے سے متعلق فرانزک رپورٹ کی ہدایت کرتے ہوئے ایک اور بدعنوان مافیا کو بری طرح سے بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی تنظیم نو اور ان کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ذوالفقار بخاری نے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کو جلد بحال کرنے کے لیے حل تلاش کرنے کو بات چیت جاری ہے۔