دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 2 جولائی 2020 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2020ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 148200کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 62500کیوسک اور اخراج 62500کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد44600 کیوسک اور اخراج20000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد67900کیوسک اور اخراج35000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد217300 کیوسک اور اخراج 21010کیوسک،چشمہ آمد229100کیوسک اوراخراج 215000 کیوسک، تونسہ آمد210900کیوسک اور اخراج 184300 کیوسک، پنجند آمد21900 کیوسک اور اخراج 6100کیوسک، گدو آمد 153900کیوسک اور اخراج 117700 کیوسک، سکھر آمد110000کیوسک اور اخراج53300کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد43600 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1461.99 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.685 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1217.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.520 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.027ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے۔