احتساب عدالت میں زیر سماعت راجہ پرویز اشرف کی رتوڈیرو ریفرنس میں بریت پر فیصلہ مؤخر

جمعرات 2 جولائی 2020 17:32

احتساب عدالت میں زیر سماعت راجہ پرویز اشرف کی رتوڈیرو ریفرنس میں بریت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) احتساب عدالت میں زیر سماعت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رتوڈیرو ریفرنس میں بریت پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے دوران عدالت نے رتوڈیرو رینٹل پاور ریفرنس میں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ 8 جولائی تک ملتوی کر دیا۔ یاد رہے کہ رتو ڈیرو ریفرنس میں 8 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جن میں سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ ملزمان میں شامل ہیں۔