بی آر ٹی منصوبہ تیار،کسی بھی وقت شروع کر سکتے ہیں، شوکت یوسفزئی نے خوشبخری سنا دی

کورونا وباء سے دنیا کی ہر چیز متاثرہوئی وہاں بی آر ٹی منصوبہ بھی متاثر ہوا،بیان

جمعرات 2 جولائی 2020 21:11

بی آر ٹی منصوبہ تیار،کسی بھی وقت شروع کر سکتے ہیں، شوکت یوسفزئی نے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) صوبائی وزیر افرادی قوت شوکت یوسفزئی نے دعوی کیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے اور کسی بھی وقت یہ منصوبہ شروع ہو جائیگا ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو منصوبے مکمل کرنے کے حوالے سے تمام امور پر بریفنگ دی جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کورونا وباء وائرس کے باعث دنیا کی ہر چیز متاثر ہوئی ہے وہاں بی آر ٹی منصوبہ بھی متاثر ہوا ہے،ملک میں وباء نہ آتی تو آج بی آر ٹی منصوبہ شروع ہو چکا ہوتا ، ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے تمام سٹیشنز مکمل ہیں، ٹیسٹنگ ورک شروع کر دیا گیا ہے ،بی آر ٹی سے ساڑھے 3 لاکھ افراد یومیہ سفر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :