سعودی عرب کے خلاف بڑھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا، کرنل ترکی المالکی

جمعہ 3 جولائی 2020 11:41

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف اٹھنے والا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔عرب اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے پہلے حوثی ملیشیا کو ہزار مرتبہ سوچنا ہوگا، دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا ہے کہ شہری آبادی اور مقامات سرخ لکیر ہیں، ہم انہیں نشانہ بنانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کو مختلف نوعیت کے میزائل فراہم کر کے علاقائی امن سبوتاژ کرنے کے درپے ہے۔ اتحاد نے حوثی ملیشیا کے لیے ایرانی ڈکٹیشن کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے 45 روز تک جنگ بندی کی پابندی کی جبکہ حوثی ملیشیا نے اس کی پاسداری نہیں کی۔45 دنوں کے دوران حوثی ملیشیا کی جانب سے فائر بندی کی 4276 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ سعودی فوج کے دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے 118 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا ہے۔