کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے تعداد پازیٹو کیسز سے بڑھ گئی

گھنٹوں میں 4087 نئے پازیٹو کیس، 78 اموات رپورٹ

جمعہ 3 جولائی 2020 12:04

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے تعداد پازیٹو کیسز سے بڑھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2020ء) نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعدادو شمارجاری کردیئے ہیں۔ کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کے تعداد مثبت کیسز سے بڑھ گئی، ایک لاکھ 13 ہزار623 کورونا متاثرین مکمل صحت یاب، گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 87 نئے پازیٹو کیسز، 78 افراد کا انتقال ہوا۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایک لاکھ 3 ہزار 722 کورونا ایکٹوکیسز ہیں جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے 4 ہزار 87 کیسز شامل ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران22 ہزار 941 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سندھ کے 9 ہزار 436، پنجاب کی8 ہزار521، خیبر پختونخوا کے 1867، اسلام آباد کی2 ہزار 324، بلوچستان کے 459، گلگت بلتستان کی101 اور آزاد کشمیر کی233 ٹیسٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں 436 کورونا مریض وینٹیلیٹرپر ہیں۔ ملک بھر سے اب تک 2 لاکھ 21 ہزار896 مصدقہ کیسز ہیں جن میں سے جن میں سندھ کے 89 ہزار 225 پنجاب کی78ہزار956، خیبر پختونخوا کی27 ہزار170، اسلام آباد کی13ہزار 195، بلوچستان کے 10ہزار666، گلگت بلتستان کی1524اور آزاد کشمیر کی1160 مریض شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے 4 ہزار 551 اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ کی 1437، پنجاب کی1819، کے پی کے کی983، اسلام آباد کی 129، بلوچستان کی 122اور آزاد کشمیرکی33 اموات شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 13 لاکھ 50ہزار773 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک کے 729 ہسپتالوں میں 4 ہزار 614 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔