فرانسیسی وزیراعظم ایڈوارڈ فلپ اور ان کی حکومت مستعفی ہو گئے

فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے استعفیٰ منظورکر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 جولائی 2020 13:09

فرانسیسی وزیراعظم ایڈوارڈ فلپ اور ان کی حکومت مستعفی ہو گئے
فرانس (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 جولائی 2020ء) فرانسیسی وزیراعظم ایڈوارڈ فلپ اور ان کی حکومت مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈفلپ اور دیگر وزراء نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فرانس کے وزیراعظم ایڈوارڈ فلپ اور ان کی حکومت مستعفی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر سے جاری بیان میں استعفےکی وجہ نہیں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

جب کہ فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے استعفیٰ منظورکر لیا ہے۔فرانسیسی صدر کے دفتر نے کہا کہ صدر نے حکومت سے استعفیٰ دے دیا ہے ، لیکن موجودہ کابینہ اس وقت تک حکومتی امور کے انچارج رہے گی جب تک کہ ایک نئی ٹیم کی تشکیل نہیں دی جاتی ہے۔فرانس میں  صدر اور اہم سیاسی شخصیات وزیر اعظم کا انتخاب کرتے ہیں ، جو پھر حکومت تشکیل دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :