3049افراد کے ٹیسٹ بھجوائے گئے جن میں 386افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے سولہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 3 جولائی 2020 17:35

3049افراد کے ٹیسٹ بھجوائے گئے جن میں 386افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے سولہ ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں میں آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 3049 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 386 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

کل تک 341 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 16 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 357 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 13 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 1 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے جبکہ 12 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 8 افراد ابھی تک اپنے اپنیاضلاع میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں.اس وقت کرونا وائرس کا 1 ( Suspected ) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں داخل ہے اور مریض کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔جہلم میں اب تک 12 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 9 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 2 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :