دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل واحد کرکٹر جس کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

فاسٹ باولر حارث روف تاحال مہلک وبا سے چھٹکارا حاصل نہ کر سکے، انگلینڈ رواںہ نہیں ہوں گے

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جولائی 2020 20:51

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل واحد کرکٹر جس کا کرونا ٹیسٹ دوبارہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2020ء) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل واحد کرکٹر جس کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، فاسٹ باولر حارث روف تاحال مہلک وبا سے چھٹکارا حاصل نہ کر سکے، انگلینڈ رواںہ نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا شکار قومی فاسٹ باولر حارث روف تاحال مہلک وبا سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے۔ پی سی بی کی جانب سے حارث روف کا دوبارہ کروایا گیا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، جس کے بعد ان کے انگلینڈ جانے کے امکانات کم رہ گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے کچھ روز قبل بھی حارث روف کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔ تب بھی ان کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد قرنطینہ ہوگئے تھے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے 6کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا دوسرا گروپ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے انگلینڈ روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

6کھلاڑی لاہور سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کی6کھلاڑی براستہ دبئی مانچسٹر پہنچیں گے۔

انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ مانچسٹر پہنچنے کے بعد یہ 6 کھلاڑی بذریعہ بس وورسٹر روانہ ہوجائیں گے،جہاں ای سی بی ٹیسٹنگ پروگرام کے زیراہتمام کوویڈ19 ٹیسٹنگ میں منفی رزلٹ دینے پر انہیں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی کرونا ری ٹیسٹنگ29 جون کو ہوئی تھی۔ تب ان6 کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جبکہ مذکورہ کھلاڑیوں کا پہلا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ پاکس انگلینڈ سیریز کا آغاز اگست میں ہوگا۔