دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:44

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتِ حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 160800کیوسک اور اخرج 170000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 62100کیوسک اور اخراج62100کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد44600کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد73500کیوسک اور اخراج40300 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد228500 کیوسک اور اخراج22110کیوسک،چشمہ آمد233600کیوسک اوراخراج 215000کیوسک، تونسہ آمد223900 کیوسک اور اخراج 196500 کیوسک، پنجند آمد25700 کیوسک اور اخراج 9700 کیوسک، گدو آمد 160400کیوسک اور اخراج 121300 کیوسک، سکھر آمد108800کیوسک اور اخراج52400کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد43600 کیوسک اور اخراج 2000کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1460.66 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.630 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1219.25 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.628 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.062 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔