ڈیرہ غازی خان میں سگا باپ 8 سال تک بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

پسند کی شادی کرنے کے جرم میں 8 سال زنجیروں میں باندھے رکھا، نومولود نواسی کو زمین پر پٹخا اور لاتیں مار مار کر قتل کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 جولائی 2020 20:35

ڈیرہ غازی خان میں سگا باپ 8 سال تک بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ..
ڈیرہ غازی خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2020ء ) ڈیرہ غازی خان میں سگا باپ 8 سال تک بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پسند کی شادی کرنے کے جرم میں 8 سال زنجیروں میں باندھے رکھا، نومولود نواسی کو زمین پر پٹخا اور لاتیں مار مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں انتہائی گھناونے واقعے کا انکشاف ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون نے پولیس میں درخواست دی ہے کہ اس کا والد اسے پسند کی شادی کرنے کے بعد برسوں تک ناصرف جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بلکہ اس کی نومولود بیٹی کو بھی قتل کر ڈالا۔ خاتون کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں اپنے والد کے خلاف جنسی زیادتی، نازیبا ویڈیوز بنانے اور حبس بے جا میں رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے مرضی سے شادی کرنے کے جرم میں 8 سال تک اسے زنجیروں میں باندھے رکھا۔

2012 میں اس نے اپنی پسند سے شادی کی تھی۔ تاہم 2013 میں اسے مجبور کیا گیا اور کہا گیا والدین کے گھر واپس چلے جانے کی صورت میں اس کی باقاعدہ رخصتی کروائی جائے گی۔ اسی لیے وہ والدین کے گھر واپس آ گئی، لیکن اس کے بعد اگلے کئی برس اس کیلئے قیامت سے کم نہ تھے۔ وہ جب اپنے والدین کے گھر واپس آئی، اس وقت وہ حاملہ تھی۔ والدین کے گھر 5 روز بعد اس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جسے چند روز بعد ہی قتل کر دیا گیا۔

والد نے اس کی نومولود بیٹی کو 15 دن بعد تشدد کر کے قتل کر ڈالا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ والد نے میری آنکھوں کے سامنے میری نومولود بیٹی کو زمین پر پٹخا اور لاتیں مار مار کر قتل کر ڈالا۔ لڑکی کا مزید بتانا ہے کہ اس کا والد اسے گھر کی بیٹھک میں صفائی کے بہانے بلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا تھا اور اس دوران ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل بھی کرتا تھا۔

والد اسے گھر میں اور رات کو چارپائی سے باندھ دیتے تھے۔ متعدد بار گھر والوں اور رشتے داروں کو بھی والد کی حرکات کے بارے شکایت کی لیکن کسی نے کوئی مدد نہیں کی۔ میری والدہ نے کہا کہ تم بار بار شکایت کرتی ہو تمہاری ماں کو طلاق ہو جائے گی اس لیے تم چپ رہو۔ جبکہ والد کے گھناونے کرتوتوں سے متعلق شکایت اپنی والدہ، چچا اور والد کے ماموں کو بھی کی۔ ان کا بھی کہنا تھا کہ زیادتی کر رہا ہے تو ٹھیک ہے لیکن شوہر کے گھر نہیں جا سکو گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے اس کے والد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ لڑکی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :