ٹرمپ کی ہنگامی وفاقی قرض پروگرام میں عارضی توسیع کی منظوری

اتوار 5 جولائی 2020 11:55

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے فروغ اور معاونت کے لئے ’پیچیک پروٹیکشن پروگرام‘ (پی پی پی) کی عارضی توسیع کو منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ اب 8 اگست تک پی پی پی کے ذریعے قرضے دیئے جاسکتے ہیں۔ اس سے قبل یہ قانون 30 جون تک نافذ تھا۔ چھوٹے کاروباروں کو قرض دینے سے متعلق بل کو منگل کے روز سینیٹ نے منظور کیا ، جبکہ کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوان زیریں (ہاؤس آف ری پریزینٹیٹیو) میں بدھ کو ووٹنگ ہوئی تھی۔