پھلوں کی برداشت کے نقصانات کم کرکے پیداوار دوگناکی جاسکتی ہے،ڈی ڈی محکمہ زراعت

اتوار 5 جولائی 2020 17:15

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع) قصور محمد نوید امجد نے کہا ہے کہ پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار 8ارب تک تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بعدازبرداشت کے نقصانات کم کرکے پھلوں کی پیداوار دوگناکی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ کوبتایا کہ پاکستان میں 41مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے ‘پھلدار پودوں اور فصلوں کے قبل اور بعدازبرداشت کے مسائل سے قومی پیداوارکوبھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پر قابوپاکر پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے ‘ رنگ‘ وٹامنز‘ خوردنی معدنیات‘ فائبرزوغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسندکیاجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کرکے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔