راولپنڈی، ماہ جون میں سٹی ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات میں 1664پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ تھانہ جات کے حوالے کیا

i 09ویگرنسی ایکٹ کے تحت 34بھکاریوں کے خلاف ایف آردرج

اتوار 5 جولائی 2020 19:55

۔راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2020ء) چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماہ جون میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے بنائے گئے اسپیشل اینٹی بیگر سکوا ڈ کے انچارج عدیل عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف مقامات سی1664پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کرراولپنڈی کے مختلف تھانہ جات کے حوالے کیا اور 09ویگرنسی ایکٹ کے تحت 34بھکاریوں کے خلاف ایف آر بھی درج کروائیں۔

(جاری ہے)

انچارج بیگر سکواڈ عدیل عباسی کا کہنا تھاکہ شہرسے بھکاریوں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا تا کہ گدا گری جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کیا جا سکے۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا خصوصی ''اینٹی بیگرز سکواڈ''راولپنڈی شہر کی مختلف شاہرا?ں اور چوراہوں سے بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کر رہا ہے۔اس سلسلے میں خصوصی سکواڈ کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے۔انھوں نے روڈ یوزرزسے بھی اپیل کی کہ شاہراہوں پرگداگروں کی حوصلہ شکنی کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :