جیکب آباد پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ،مزدے کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30من چرس برآمد

اتوار 5 جولائی 2020 19:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) جیکب آباد پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ،پولیس نے تاریخی کاروائی میں مزدی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 30من چرس برآمدکر لی ،دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج،برآمد کی گئی اعلی کوالٹی چرس کی مالیت مارکیٹ میں کروڑوں میں ہے جیکب آباد کی تاریخ میں پولیس کی یہ سب سے بڑی کاروائی ہے :ایس ایس پی بشیر احمد بروہی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر شمبے شاہ پولیس چوکی کے قریب سے مزدا TKU757کے خفیہ خانوں میں چھپائی کی اعلی کوالٹی کی 30من چرس برآمد کرکے دو ملزمان گل شاہ پٹھان سکنہ پشین اور محمد رسول پٹھا سکنہ قلعہ عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے جس کا مقدمہ صدر تھانے پر درج کیا گیا ہے اطلاع پر ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی نے شمبے شاہ چوکی پہنچ کر برآمد کی گئی چرس کا معائنہ کیا اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی نے بتایا کہ پولیس نے بلوچستان سے سندھ منشیات کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ ناکام بنائی ہے جیکب آبا دکی تاریخ میں منشیات کے خلاف یہ سب سے بڑی کاروائی ہے جس میں 30من چرس برآمد ہوئی ہے بر آمد کی گئی چرس کی مالیت مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے ۔