امامیہ کالونی کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

اتوار 5 جولائی 2020 19:57

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) نہر ایل بی ڈی میں امامیہ کالونی کے قریب نامعلوم 40سالہ شخص کی نعش برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نہر ایل بی ڈی سی میں امامیہ کالونی کے قریب سٹی پولیس کوایک نامعلوم40سالہ شخص کی ناقابل شناخت گلی سڑی نعش برآمد ہوئی ہے جسے ریسکیو1122 کے عملہ نے نہر سے نکال کرپولیس کے حوالے کردیا اور ایدھی سنٹر نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو منتقل کردی ہے۔ پولیس تھانہ سٹی ضروری کارروائی کیلئے مصروف عمل ہے۔