وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاصوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کی ملکیتی جائیداد اور املاک کے بہتر اور موثر انتظام کیلئے مجوزہ پلان سے اتفاق
وزیر اعلیٰ محمود خان کی متعلقہ حکام کو اس پلان پر عملدرآمد کے لئے ایک قابل عمل حکمت عملی ترتیب دے کر پیش کرنے کی ہدایت
اتوار 5 جولائی 2020 20:10
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے محکمہ اوقاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے، محکمہ کی استعداد کار میں اضافہ کرنے اور محکمے کی ملکیتی تمام جائیدادوں کے بہتر انتظامو انصرام کے لیے ان جائیدادوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے، بعض جگہوں پر ان جائیدادوں پر غیر قانونی قبضوں کو ختم کرنے اور مقصد ک لئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کرنے کے لئے بھی موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
صوبائی وزیر اکبر ایوب، وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اوقاف ظہور شاکر، معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کے علاوہ سیکریٹری خزانہ ، سیکرٹری اوقاف، ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ اوقاف کی مجموعی کارکردگی کے علاوہ مجوزہ بزنس ڈویلپمنٹ پلان کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بزنس ڈویلپمنٹ پلان کے تحت قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبوں، تخمینہ اخراجات، منصوبوں پر عملدرآمد کی صورت میں متوقع آمدن، اس سلسلے میں درپیش مشکلات اور دیگر اہم امور سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ اوقاف میں گورننس، منیجمنٹ، مانیٹرنگ اور خدمات کی فراہمی کی مجموعی نظام کو بہتر بنانے کے لئے متعدد تجاویز پیش کی گئی جن میں وقف جائیدادوں کے تمام ریکارڈ کی ریونیو ریکارڈ سے ہم آہنگی، تمام ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن، سٹیٹ آف دی آرٹ فنانشل مینجمنٹ اور انٹر آڈٹ سسٹم، ویٹ پورٹل اور موبائل ایپ کی تشکیل، محکمہ اوقاف کے لئے کل وقتی مجسٹریٹ کی تعیناتی، انتظامی سٹرکچر کی بہتری اور دیگر اہم امور شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ اوقاف کے لئے مجوزہ بزنس ڈویلپمنٹ پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محکمہ اوقاف کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسکی استعداد کار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں محکمے کو درکار انسانی اور مالی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ اوقاف کے بعض املاک پر غیر قانونی قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی متعلقہ حکام کو ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے
-
چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا ایک 'نئی شروعات' کا عہد
-
وسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاں
-
جنوبی ایشیا میں گرمی کی شدید لہر سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کا اجراء
-
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا غزہ حملوں کے جواب میں تل ابیب پر بڑا میزائل حملہ کرنے کا دعوی
-
پاکستان میں سونے کے کاروبار سے کوئی ٹیکس حاصل نہیں کیا جاتا جبکہ تنخواہ داروں اور عام شہریوں پر ٹیکس کا سارا بوجھ لادا جاتا ہے. مفتاح اسماعیل
-
پاپوا نیوگنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے میں 670 سے زیادہ افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں . اقوامِ متحدہ
-
خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار‘ قطر کی مارکیٹ سب سے زیادہ متاثرہوئی
-
سینئر اداکار طلعت حسین کی نماز جنازہ ادا ، سپرد خاک کردیا گیا
-
کراچی میں جعلی پٹرول، ڈیزل بنانے والا گودام پکڑا گیا
-
لوٹ مار کو ختم کریں گے اور یہ سب اللہ کے فضل وکرم اور بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں ممکن ہوگا،عارف علوی
-
پاپوا نیوگنی: پہاڑی تودوں کی زد میں آئے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.