اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم معطلی کے خلاف درخواست پی ٹی اے کو بھیجوا دی،قانون کے مطابق فیصلہ کر نے کی ہدایت

پی ٹی اے درخواست منظور یا مسترد کرتے ہوئے متعلقہ قانون کا ذکرکرے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی

پیر 6 جولائی 2020 13:01

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم معطلی کے خلاف درخواست پی ٹی اے کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم معطلی کے خلاف درخواست پی ٹی اے کو بھجوادی اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست پر تحریری فیصلہ کرے۔ پیر کوشہری عبد الحسیب ناصر کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ وکیل پی ٹی ا ے نے کہاکہ آٹھ جولائی بدھ کو پی ٹی اے درخواست گزار کو سن کا فیصلہ کرے گا۔

جسٹس عامر فاروق نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کیاکہ یہ کیا ہے گیم ہے ویب سائٹ ۔ وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نے عارضی معطل کیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس میں کیا ایسا ہی جس کی وجہ سے آپ نے معطل کیا۔وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ لاہور پولیس نے پب جی گیم کے خلاف ایک لیٹر لکھا جس میں خودکشیوں کا ذکر کیا گیا۔

(جاری ہے)

وکیل پی ٹی اے نے کہاکہ والدین کی جانب سے بھی ہمیں گیم بلاک کرنے کی درخواست دی گئی۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ پی ٹی اے نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ہدایت کی کہ پابندی لگانی ہے تو لکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں لگائی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے معاملہ پی ٹی اے کو بھیجوا تے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ پی ٹی اے درخواست منظور یا مسترد کرتے ہوئے متعلقہ قانون کا ذکرکرے