نیدرلینڈکا شناختی کارڈ سے جنس کا خانہ ختم کرنے کا اعلان
دنیا کے بیشتر ممالک کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس میں صرف 2 ہی جنسوں کا اندراج کیا جاتا ہے
میاں محمد ندیم پیر 6 جولائی 2020 14:28
(جاری ہے)
دنیا کے بیشتر ممالک کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹس میں اب بھی ”جنس“ کے خانے میں صرف 2 ہی جنس یعنی مرد اور خاتون کا اندراج کیا جاتا ہے تاہم گزشتہ چند سال سے دنیا بھر میں شناختی کارڈز اور پاسپورٹس میں ”جنس“ کے خانوں میں روایتی مرد و خواتین کے علاوہ تیسری جنس کو شامل کرنے کی تحریکیں چل رہی ہیں. پاکستان کی سپریم کورٹ نے بھی 2009 میں حکومت کو مرد اور خاتون کے علاوہ تیسری جنس یعنی مخنث افراد کو بھی پیدائشی سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈز اور پاسپورٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا‘اسی طرح بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیپال سمیت دیگر چند ممالک میں بھی قانونی طور پر اب شناختی کارڈز اور پاسپورٹس پر مرد و خواتین کے علاوہ تیسری جنس کا اندراج بھی کیا جاتا ہے. تاہم ہالینڈ کی حکومت کے کچھ ارکان چاہتے ہیں کہ شناختی کارڈز سے ”جنس“ کے خانے کو ہی ختم کردیا جائے‘ نیدرلینڈ کی خاتون وزیر تعلیم و ثقافت نے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کو شناختی کارڈ کے قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق ایک مجوزہ خط بھیجا ہے، جس میں ”جنس“ کے خانے کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے. رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر تعلیم و ثقافت کی جانب سے بھجوائے گئے خط کی کاپی سوشل میڈیا پر آئی ہے جس میں ”جنس“ کے خانے کو شناختی کارڈ میں شامل کرنے کو غیر اہم قرار دیا گیا ہے‘رپورٹ کے مطابق خط میں وزیر تعلیم و ثقافت نے لکھا کہ شناختی کارڈز میں ”جنس“ کا خانہ غیر ضروری ہے اور مذکورہ معلومات اضافی ہے، اسے ختم کردینا چاہیے اور اپنی جنسیت سے متعلق ہر کسی کو خود کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہونا چاہیے. وزیر تعلیم و ثقافت اینگرڈ وان ایگلزبوفن کا خط میں کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین قوانین کے مطابق ”جنس“ کا خانہ شامل کرنا لازمی ہے تو اس حوالےسے یونین سے قوانین کو تبدیل کرنے کی اپیل کی جائے گی خاتون وزیر نے شناختی کارڈز میں ”جنس“ کے خانوں میں ترمیم کے حوالے سے چند ممالک کی مثالیں بھی پیش کیں اور کہا کہ اگر پارلیمنٹ ترمیم کرے تو 2024 اور 2025 سے شناختی کارڈز سے ”جنس“ کا خانہ ختم کردیا جائے گا. اگر نیدرلینڈ کی پارلیمنٹ مجوزہ خط پر قانون سازی کرکے اس کی من?ظوری دیتی ہے تو ہالینڈ یورپ کا وہ پہلا ملک بن جائے گا، جہاں پر شناختی کارڈز سے ”جنس“ کے خانے کا مکمل خاتمہ ہوگا‘حکومت کی مجوزہ قانون سازی پرمخلوط الجنس افراد کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیموں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئندہ قرار دیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.