سعودی عرب میں کورونا کے 4ہزار207نئے کیسز رپورٹ، مزید 52مریض جاں بحق

مملکت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 13ہزار 716تک پہنچ گئی، 1968مریض جان کی بازی ہارچکے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 6 جولائی 2020 17:54

سعودی عرب میں کورونا کے 4ہزار207نئے کیسز رپورٹ، مزید 52مریض جاں بحق
ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی 2020ء) سعودی عرب میں کورونا کے 4ہزار207نئے کیسز رپورٹ، مزید 52مریض جاں بحق، مملکت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 13ہزار 716تک پہنچ گئی، 1968مریض جان کی بازی ہارچکے۔ اعدادوشمار کے مطابق آج سعودی عرب میں کورونا کے 4ہزار207نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مملکت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 13ہزار 716تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں اب تک 1968مریض کورونا سے جان بھی گنوا چکے ہیں۔ آج ملک میں مزید 4ہزار398مریض صحتیاب بھی ہوگئے ہیں جس کے بعد صحتاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1لاکھ 49ہزار 634 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں 62ہزار سے زائد ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے تقریباََ 2280مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں موجود تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں مزید 3 ماہ توسیع کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا نے شاہی فرمان کے ذریعے مملکت میں مقیم تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ۔ شاہی فرمان میں کہا گیا کہ تمام غیرملکیوں کے اقاموں کی اگلے تین ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان نے نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد سے متعلق متعدد فیصلے کیے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ان تمام غیرملکیوں کے لیے جو بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے ان کے باہر جانے اور دوبارہ داخلے کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے مفت توسیع ہوگی۔