امریکہ ، دو طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ ، دو پائلٹ ہلاک ، 6 افراد لاپتہ

پیر 6 جولائی 2020 19:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) امریکہ میں دو طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جسکے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک جبکہ چھ افراد لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ کوتینائی کاؤنٹی شیرف میں اسوقت پیش آیا جب دو طیارے پانی کے اوپر ٹکرا نے کے بعد پاؤڈر ہارن بے کے قریب جھیل میں گر کر تباہ ہو گئے ،طیاروں میں عملے کے علاوہ چھ افراد سوارتھے ، لیکن ان چھ افراد کی قسمت بارے فوری معلوم نہیں ہو سکا ۔ لاپتہ افراد کی تلاش اور حادثے کی تیحقیقات جاری ہیں ۔