Live Updates

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کار دار سے استعفیٰ لینے کی تیاریاں شروع

پیر 6 جولائی 2020 21:15

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کار دار سے استعفیٰ لینے کی تیاریاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف آڈیو کال ریکارڈنگ وائرل ہونے کے معاملے پر پنجاب حکومت نے آڈیو کال ریکارڈنگ وائرل کرنے کے الزام میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کار دار سے استعفیٰ لینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اپنی ہی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کار دار کیلئے وزیراعلیٰ ہائوس اور وزیراعظم ہائوس کے دروازے بند کردئیے ہیں۔ جس کی وجہ سے عظمی کار دار کی جانب سے کی جانیوالی معذرت رائیگاں چلی گئی ہے۔ امکان ہے کہ عظمیٰ کار دار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات