بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بیکری، مٹھائی اور دیگر دکانداروں کیخلاف کاروائی کیخلاف انجمن تاجران کا شدید احتجاج
منگل 7 جولائی 2020 00:04
(جاری ہے)
۔شٹرڈاون ہڑتال کے بعد کارواِئی کے خلاف تاجربرادری برادری کی جانب سے سراوان پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیااور ضلعی انتظامیہ کے تاجر دشمن کاروائیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔اس موقع پر مظاہرین سے انجمن تاجران بازار یونین کے صدر حاجی غلام سرور شاہوانی، نیشنل پارٹی کے سینئر رنماء میر سکندر خان ملازئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحصیل مستونگ کے صدر و بازار یونین کے سر پرست اعلی حاجی اورنگزیب قمبرانی پی ٹی آئی کے صدر چیرمین نزیر آحمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ کے نااہل اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے آئے روز ایس او پیز کے نام پر تاجربرادری کے دکانوں میں توڑ پھوڑ ، دکانیں سیل اور دکانداروں کو اپنی جیب خرچی کی خاطر بھاری بھرکم جرمانہ عائد کر کے تاجربرادری کی کاروبار زندگی تباہ کر کے فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔
۔انھوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز کاروائیوں سے اب تاجر برادری کی صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکی ہے۔مزید کسی بھی قسم کے یہ آمرانہ کاروائیاں برداشت نہیں کرینگے۔مقررین نے کہا کہ کرونا کے نام پر پہلے دو سے تین ماہ کے لیے بازاروں میں لاک ڈاون کرکے تاجربرادری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور کریوں کی مد میں لاکھوں کا مقروض بنایا گیا اب دکانوں میں صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز کے نام پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے تاجر برادری کو خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔علاوہ ازیں مقررین نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کی انتہائی ابتر صورتحال اسٹریٹ لائٹس کی عدم درستگی اور ترقیاتی کاموں میں مبینہ کرپشن و کمشن خوری اور بازار کو نظر انداز کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔ میونسپل کمیٹی کی جانب سے بازار میں صفائی کی خراب صورتحال کے بحالی کیلئے اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے شہر گندگی کے ڈیر میں بدل ہو چکی ہے۔جس سے عوام اور تاجربرادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انجمن تاجران بازار یونین رنماوں اور نیشنل پارٹی بی این پی اور پی ٹی آئی نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کر دیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی غیرقانونی اقدامات اور چیف آفیسر مستونگ کی نا اہلی کا نوٹس لے کر دونوں موصوف آفسران کو فوری طور پر مستونگ سے تبادلہ کرے بصورت دیگر ہماری یہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گادریں اثناء انجمن تاجران کی جانب سے کل بروز منگل کو شہر میں پھر مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.