زرداری اور نوازنیب نہیں اپنے اعمال کی پکڑ میں ہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

(ن) اور پی پی پی کا گٹھ جوڑ اور ملی بھگت احتساب اور قانون پر غلبہ حاصل نہیں کر سکیں گے

منگل 7 جولائی 2020 14:00

زرداری اور نوازنیب نہیں اپنے اعمال کی پکڑ میں ہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ زرداری اور نوازنیب نہیں اپنے اعمال کی پکڑ میں ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا گٹھ جوڑ اور ملی بھگت احتساب اور قانون پر غلبہ حاصل نہیں کر سکیں گے،زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے کرنے والے آج ایک دوسرے سے بغلگیر ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز شریف اور زرداری اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں، دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے دورِ حکومت مقدمات بھی ایک دوسرے کے خلاف خود ہی بنائے اور ننگا بھی ایک دوسرے کو خود ہی کیا۔انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کر لیا ، اپوزیشن میں نے مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے ۔ جوں جوں حکومت آگے بڑھ رہی ہے اپوزیشن کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا رہا ہے۔