پاکستان ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں اور اس میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے ، حافظ احمد علی

منگل 7 جولائی 2020 14:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) جمعیت علماء اسلام(س)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ دشمنان پاکستان پاکستان ایکسچینج پر حملہ کرکے دشمن وطن عزیز میں بد امنی پھیلانا چاہتا ہے ،لیکن دشمن یہ سن لیں اس طرح کی بے ہودہ حرکتوں سے پاکستان کو کمزور کرنے کا خیال اپنے دماغ سے نکال دے ،حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستان ایکسچینج پر حملہ کرنے والے عناصر کو گرفتارکر کے نشان عبارت بنایا جائے ،پاکستان ایکسچینج پرحملہ کرنے والے وہی عناصر ہیں جنھوں نے مولانا سمیع الحق شہید ؒ پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں شہید کیا ،اگر ملک میں علماء کے قاتل اسی طرح آزاد گھومتے رہے تو اس ملک میں کوئی محفوظ نہیں رہ سکتا ،ہر ایک آدمی عام ہو یاخاص اس کی جان مال عزت و آبرو کی محافظ حکومت وقت ہے اگر کسی کا قاتل گرفتار نہ ہوسکے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوا کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ادارے دشمن عناصر پر نظر رکھتے ہوئے ان کواور ان کے منصوبوں کوبے نقاب کریں۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے دیگر رہنماء قاری عبدالمنان انور نقشبندی ،مفتی حماد اللہ مدنی ،پیر لیاقت علی شاہ ،مفتی ظل الرحمن ،مولانا مشتاق عباسی ،خواجہ احمد یار خان ، شاہد علی خان ،مولانا اقبال اللہ ،مولانا ولی ہزاروی ،مفتی محمد ، حافظ بلال ، غلام صمدانی گجر ،دانش قادری اور دیگر رہنما نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ایکسچینج پر حملہ کرنے والے عناصر اور اس کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لاکر قانون کے مطابق سزادی جائے ۔