کم عمر پاکستانی لڑکی سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر بھارتی باشندہ گرفتار

16 سالہ پاکستانی لڑکی لفٹ میں داخل ہوئی تو بھارتی شہری بھی لفٹ میں گھُس کر اس سے غلط حرکات کرتا رہا اور اسے چھت پر جانے کے لیے بھی مجبور کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 7 جولائی 2020 14:02

کم عمر پاکستانی لڑکی سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر بھارتی باشندہ گرفتار
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 جولائی 2020ء) دُبئی میں ایک بھارتی باشندے کو اپنے سے آدھی عمر کی کم سن پاکستانی لڑکی سے انتہائی بے ہودہ حرکات کرنے پر بھارتی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 40 سالہ بھارتی شخص نے 16 سالہ کم سن پاکستانی لڑکی کو سکول سے واپسی پر جنسی طور پر ہراساں کیا اور اس سے شرمناک فرمائش بھی کرتا رہا۔

لڑکی نے آکر اپنے والدین کو ساری بات بتا دی، جن کی جانب سے پولیس کو رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد غلیظ جنسی حرکات میں ملوث بھارتی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا ”میں القصیص کی ایک رہائشی بلڈنگ میں والدین کے ساتھ رہائش پذیر ہوں۔یہ وقوعہ مارچ کے مہینے میں پیش آیا، جب میں اسکول سے واپس گھر آ رہی تھی۔

(جاری ہے)

جب میں اپنی رہائشی بلڈنگ میں داخل ہوئی تو ملزم کو گراؤنڈ فلور پر کھڑا دیکھا۔

جونہی میں لفٹ میں داخل ہوئی تو یہ شخص بھی ساتھ ہی لفٹ میں آ گیا اور مجھے زبردستی اپنے ساتھ چمٹا کر بے شرمی والی حرکات کیں۔ جونہی لفٹ سیکنڈ فلور پر رُکی تو میں نے خوف زدہ ہو کر اپنے فلیٹ کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تو یہ شخص لفٹ کے دروازے میں میرا راستہ روک کر کھڑا ہو گیا اور ہوس بھری نظروں سے دیکھ کر مجھے چھت پر چلنے کو کہا۔ میں نے اپنی پوری طاقت سے اس جنسی مریض کو دھکا دیا اور فوراً بھاگ کر اپنے فلیٹ پہنچ گئی اور والدہ کو ساری بات بتا دی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتداء میں جنسی ہراسگی کے الزام سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم جب اسے کلوز سرکٹ کیمروں کی ویڈیو دکھائی گئیں جس میں اسے لڑکی کے پیچھے پیچھے لفٹ میں داخل ہوتے اور پھر باہر آتے دیکھا جا سکتا تھا، تو اس نے اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ لڑکی کو چھت پر لے جا کراس سے جنسی لذت حاصل کرنا چاہتا تھا، تاہم وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

اس مقدمے کا فیصلہ 20 جولائی کو سُنایا جائے گا۔ جس میں ملزم کو سزا سُنائے جانے کا بھرپور امکان ہے۔واضح رہے کہ دُبئی پولیس نے ایک پاکستانی مرد کو غیر مُلکی خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکات کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق40 سالہ پاکستانی ملزم نے ایک شاپنگ مال میں واقع کپڑوں کی دُکان میں خاتون کے ساتھ بیہودہ حرکات کی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اپنی ایک سہیلی کے ساتھ دوپہر کے وقت کپڑوں کی دُکان میں داخل ہوئیں۔ کچھ لباس منتخب کرنے کے بعد وہ ٹرائی رُوم کی طرف گئی جہاں کچھ کیبن بنے ہوئے تھے۔ ابھی وہ ایک کیبن کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک پاکستانی مرد ایک کیبن سے باہر نکلا اور زبردستی اُسے کھینچ کر اپنے کیبن میں لے گیا۔ خاتون کے مطابق وہ اس اچانک جنسی حملے سے حواس باختہ ہو گئی تھی ۔

ملزم نیم برہنہ حالت میں تھا ، جس نے خاتون کو دبوچ کر اس کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکات شروع کر دیں ، تاہم خاتون نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے خود کو اس کی گرفت سے آزاد کروا لیا اور باہر آ کر اپنی سہیلی کو ساری بات بتا دی۔ جس نے اسے پولیس کو کال کرنے کا مشورہ دیا۔ پولیس نے پاکستانی ملزم کو گرفتار کر لیا، تاہم اس نے اپنے خلاف کسی بھی الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ ملزم کے خلاف مقدمے دی سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :