دو سال اورنج لائن منصوبے کو مکمل نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 7 جولائی 2020 15:43

دو سال اورنج لائن منصوبے کو مکمل نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) دو سال اورنج لائن منصوبے کو مکمل نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ اورنج لائن منصوبے پر قوم کا اربوں روپے لگ چکا ہے۔بزدار حکومت اورنج لائن منصوبے کو بھی پشاور بی آر ٹی کی طرح کھنڈرات میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کے دور حکومت میں اورنج لائن ٹرین کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا تھا۔بزدار حکومت دو سالوں میں 20کام مکمل نہیں کر سکی۔منصوبے میں تاخیر سے لاگت میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہورہا ہے۔ قرارادا دمیں چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کا از خود نوٹس لیں اورعدالت پنجاب حکومت کو اورنج لائن ٹرین منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی حتمی تاریخ دے۔