چیئر مین سینٹ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، علاقائی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سمارٹ لاک ڈاؤن، ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ جیسے اقدامات کے ذریعے پھیلاؤ کو روکا جا رہا ہے، صادق سنجرانی ماحولیاتی مسائل کو حل کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے برطانوی معاونت کو خوش آمدید کہیں گے، چیئر مین سینٹ

منگل 7 جولائی 2020 16:27

چیئر مین سینٹ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، علاقائی امور اور دوطرفہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان برطانیہ تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں،ملاقات میں کرو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ کرو نا وائرس نے عالمی معیشتوں کو غیر معمولی صورت حال سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وائرس پر قابو پانے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہونگی،برطانیہ میں وائرس کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستان میں وائرس کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان وائرس پھیل رہا ہے حکومت قابو پانے کے لئے کوشاں ہے۔

انہوںنے کہاکہ سمارٹ لاک ڈاؤن، ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ جیسے اقدامات کے ذریعے پھیلاؤ کو روکا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کے تحفظ اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترقیاتی شعبے میں پاکستان برطانیہ تعاون مثالی رہا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی مسائل کو حل کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے برطانوی معاونت کو خوش آمدید کہیں گے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر پر برطانوی موقف کے شکر گزار ہیں،دوطرفہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بین الپارلیمانی روابط مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔