نوشہرہ ،پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں ،15دنوں میں100 منشیات فروش گرفتار

منگل 7 جولائی 2020 17:21

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2020ء) نوشہرہ پولیس کی منشیات (آئس)فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں ۔15دنوں میں100 منشیات فروش گرفتار148کلوگرام چرس ،15کلو گرام افیون اور02کلوگرام آئس برآمد۔نوجوان نسل کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جا رہاہے۔معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھائیں گے۔

دوسری کاروائی میں 05موٹر سائیکلیں برآمد ۔ملزم گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین تفصیلات کے مطابق :۔انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹرثناء اللہ عباسی کے خصوصی احکامات پر DIGمردان ریجن شیر اکبر خان کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین کی سربراہی میںنوشہرہ پولیس افسران کو ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں کاٹاسک حوالہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے ارض مقدس کے مستقبل کے معماروںاور عوام کے رگوں میں منشیات کا زہراتار کر ملک کے مستقبل کی جڑیں کھوکھلا کرنے والوں موت کے سوداگروں سے سختی سے نمٹنے کیلیے خصوصی احکامات جاری کئے۔نوشہرہ پولیس افسران نے معاشرے کے ان ناسوروں کیخلاف کامیاب کاروئیاں کرتے ہوئے 100 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 148کلوگرام چرس ،15کلو گرام افیون اور02کلوگرام آئس،1.5 کلوگرام ہیروئن اور 105بوتل شراب برآمد کر لیاگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی منشیات کے سمگلروں کیخلاف بے لچک اور عمدہ پروفیشنل کارکردگی کو سراہا۔اور کہا کہ منشیات ایک زہر ہے ۔جو ہمارے معاشرے اور ہمارے عوام و مستقبل کو رفتہ رفتہ اندر ہی اندر کھوکھلا کرتا جا رہا ہے ۔آج کے دور ہمارے معاشرے کو بہت سے مسائل نے گھیر رکھا ہے۔

جس میں ایک منشیات کی شکل میں ہمارے معاشرے میں سرائیت کرتی جا رہی ہے ۔ انشاء اللہ نوشہرہ سے اس ناسور کا خاتمہ نوشہرہ پولیس کے اولین اہداف میںشامل ہیں۔نوشہرہ پولیس کا موت کے سوداگروں کیخلاف آپریشن کلین اپ ایک عزم اور جذبے کیساتھ جاری رہے گا ۔اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب نوشہرہ میں منشیا ت کی لعنت کا صفایا ہو جائے گا ۔اسی طرح دوسرے جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھی بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

ارشاد خان SHO نوشہرہ کلاں نے موٹر سائیکل چور کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم زاوار حسین ولد سراج ساکن مردان کو گرفتار کر لیا ۔ملز م کی نشاندہی پر05موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئی۔نوشہرہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مستقبل میں بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :