فیصل آباد،چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی 15 بچوں کو ان کے ورثاتک پہنچانے کیلئے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا سے معاونت کی اپیل

منگل 7 جولائی 2020 18:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2020ء) :چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروفیصل ۱ٓباد کی انتظامیہ نے بیورو میں موجود 15 بچوں کو ان کے ورثاتک پہنچانے کیلئے ذرائع ابلاغ، سوشل میڈیا و سول سوسائٹی سے معاونت کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

بیورو کے ترجمان نے بتایا کہ شان ولد بشیر عمر 16 سال،قدیر ولد رفیق عمر 14 سال،اعجاز ولد مجاہد عمر 10 سال،کامران ولد شوکت عمر 10 سال،کلیم اللہ ولد سلیم اللہ عمر 11سال،حمزہ ولد یونس عمر 12 سال،امجد ولد انور عمر 8 سال،ذوالقرنین ولد فوجی منیر عمر8 سال،بلال ولد بشیر عمر 11 سال،عرفان ولدپرویز عمر 10 سال،شیر علی ولد شہباز عمر 9 سال،کالو ولد سلیم عمر 16 سال،اعجاز ولد ریاض عمر 7 سال،علی رضا ولد الیاس عمر 12 سال اور محسن علی ولد جمشید عمر 12 سال اپنے والدین کے منتظر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو ادارہ میں مقیم ان 15 بچوں کے ورثاء کی تلاش ہے۔انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں بے سہارا بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے تاہم ان کے ورثاء کی تلاش جاری ہے جس کیلئے تشہیر کے تمام تر ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔