شہباز شریف ’’چاچا خوامخوا ہ ‘‘ بننے کی کوشش نہ کریں،فیاض الحسن چوہان

ن کی سیاست بند کمروں اور خط بازی تک محدود ہو گئی ہے،صوبائی وزیراطلاعات

منگل 7 جولائی 2020 21:35

شہباز شریف ’’چاچا خوامخوا ہ ‘‘ بننے کی کوشش نہ کریں،فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) صوبائی وزیراطلا عات و نشریات فیاض الحسن چوہا ن نے کہا ہے کہ شہباز شریف چاچا خوامخوا ہ بننے کی کوشش نہ کریں کیو نکہ ان کی سیاست بند کمروں اور خط بازی تک محدود ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے شہباز شریف کی جا نب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل میں کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ شہباز کورونا کے خلاف لڑنے کیلئے برطانیہ سے آئے مگر اسی سے چھپ کر بیٹھ گئے شہباز شریف عملی سیاست میں حصہ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔اپنے ادوار میں آل شریف نے میڈیا ہائوسز پر دبائو ڈالا آل شریف دور میں ذاتی انا اور خواہشات پر اختیارت کو بند کیا جاتا رہا ہے ۔