دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں پانچ لاکھ 46ہزارہوگئیں،ایک کروڑ19لاکھ متاثر
دنیا بھر میں 45لاکھ سے زائد افراد اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، امریکی میڈیا
بدھ 8 جولائی 2020 12:15
(جاری ہے)
کورونا وائرس کے امریکا میں 16 لاکھ 8 ہزار 249 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 371 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 54 ہزار 863 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 لاکھ 74 ہزار 655 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 66 ہزار 868 زندگیاں نگل چکا ہے۔بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافیکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 20 ہزار 653 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار 481 ہو گئی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 10 ہزار 494 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 230 ہو چکی ہے۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 952 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 9 ہزار 278 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 434 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 1 ہزار 19 ہو گئے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 99 ہزار 210 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 28 ہزار 392 ہو گئیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 391 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 349 ہو چکی ہے۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 32 ہزار 14 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 68 ہزار 8 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 931 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 45 ہزار 688 ہو گئے۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 899 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 41 ہزار 956 رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 17 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 108 تک جا پہنچی ہے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 572 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار 489 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 4 ہزار 922 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 91 ہزار 602 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 236 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 40 ہزار 965 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.