ٹی آئی پی کو این آر ٹی سی کے حوالہ کرنے کی تجویز پر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین

بدھ 8 جولائی 2020 13:06

ٹی آئی پی کو این آر ٹی سی کے حوالہ کرنے کی تجویز پر وفاقی وزیر توانائی ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) ہری پور دورہ کے موقع پر ٹی آئی پی کو این آر ٹی سی کے حوالہ کر کے منافع بحش ادارہ بنانے کی تجویز پیش کرنے پر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دورز قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ ہری پور کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ٹی آئی پی ہری پور کو نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے حوالہ کرنے کی وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی تجویز پر دلچسپی اور آمادگی کا اظہار کیا ہے جسے عوامی و سماجی حلقوںنے ضلع کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔

ان حلقوں کے مطابق ٹی آئی پی کے این آر ٹی سی میں انضمام سے فیکٹری بحال کرنے میں مدد ملے گی اور دونوں اداروں سے ہری پور کو آئی ٹی اور انجینئرنگ کا مرکز بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے اپنی الیکشن مہم میں بھی ٹی آئی پی کو بحال کر کے لوگوں کو روزگار کی فراہمی کی اپنی کاوشوں کی یقین دہانی کروائی تھی اور ہمیشہ وہ اس ادارے کی بحالی کیلئے متحرک نظر آتے ہیں، وزیر اعظم کے دورہ کے دوران انہوں نے ٹی آئی پی کو این آر ٹی سی کے حوالہ کر کے چالو کرنے اور ایک منافع بحش ادارہ بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی تجویز پیش کی جس پر وزیراعظم نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تجویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ضلع ہری پور کے شہریوں کیلئے امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوگئی ہے۔

شہریوں نے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو ٹی آئی پی بحالی کی تجویز پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ مقامی ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر این آر ٹی سی کے زیراہتمام فعال ہونے والے ٹی آئی پی کے ادارہ میں نوکریاں دی جائیں تاکہ بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔