دُبئی جانے کے خواہش مند پاکستانیوں پر نئی شرط عائد کر دی گئی
پاکستان سمیت 10ممالک کے باشندے کورونا کا سرٹیفکیٹ حاصل کیے بغیر دُبئی کا سفر نہیں کر سکیں گے، جسے بنوائے 96 گھنٹے سے زیادہ وقت نہ گزرا ہو
محمد عرفان بدھ 8 جولائی 2020 14:47
(جاری ہے)
ایمریٹس کی جانب سے آج کے روز اپنی ٹریوی ایڈوائزری میں کورونا ٹیسٹ کے نیگیٹو ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے، جسے بنوائے ہوئے 96 گھنٹے سے زیادہ وقت نہ گزرا ہو۔
جن ممالک کے مسافروں پر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی پابندی لگائی گئی ہے، ان میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، مصر، ایران،فلپائن،تنزانیہ ، رُوس اورامریکا کی متعدد ریاستیں ( ڈلاس فورتھ ورتھ، ہیوسٹن، لاس اینجلس، سان فرانسسکو، فورٹ لاڈر ڈیل، اورلینڈو، کیلی فورنیا، فلوریڈا اور ٹیکساس) شامل ہیں۔ ایمریٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دُبئی جانے کے لیے ان ممالک کے باشندوں کو لوکل گورنمنٹ کی منظور شدہ لیبارٹری سے جاری کردہ کورونا کے نیگیٹو ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہو گا۔ اگراماراتی حکومت نے کسی مُلک میں واقع کسی خاص لیبارٹری سے کورونا سے متعلق سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی پابندی لگائی ہے، تو ایسی صورت میں صرف اسی لیبارٹری کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ کارآمد ہو گا۔ واضح رہے کہ دُبئی حکومت نے گزشتہ روز سے دُنیا بھر سے سیاحوں کو دُبئی میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.