چینی قونصل خانہ کورونا وائرس ایس او پیز، سکیورٹی پروٹووکول پر عملدرآمد یقینی بنائے گا، اجلاس میں فیصلہ
کوویڈ 19کے خاتمے کیلئے پاکستان چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتاہی: مومن آغا ۳چینی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں ، پرائیوٹ گارڈز کے کورونا وائرس ٹیسٹس کرنے سے متعلق ہدایات جاری ) کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، ہر قسم کا تعاون فراہم کرتا رہے گا: چینی قونصل جنرل
بدھ 8 جولائی 2020 19:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبے میں چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ مومن آغانے کہا کہ چین نے اپنے طبی ماہرین ،ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کی مدد سے کورونا وائرس جیسی وباء پر قلیل مدت میں قابو پا یا ہے ، پاکستان بالخصوص پنجاب حکومت ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
انہوں نیچینی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور پرائیوٹ گارڈز کے کورونا وائرس ٹیسٹس کرنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔ اجلاس میں اہم امور زیر بحث آئے اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ چینی قونصل خانے کی جانب سے چینی باشندوں کو سکیورٹی اقدامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعاون فراہم کرنے اورکورونا وائرس ایس او پیز کیساتھ ساتھ سکیورٹی پروٹووکول پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے وفاقی حکومت اوراس کے اداروں بالخصوص وزارت خارجہ، پاک فوج، حکومت پنجاب اور اس کے محکموں کی پیشہ وارانہ قابلیت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور اپنے تجربات کی روشنی میں اسے میڈیکل کے شعبے میںتکنیکی معاونت اور ہر قسم کا تعاون فراہم کرتا رہے گا۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ صدر شی جنگ پنگ کی ہدایت پر چین پاکستان کو کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے طبی آلات، حفاظتی سامان اور ادویات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین ملکر اس وباء کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.