قومی اسمبلی، پیپلزپارٹی کا سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا پھر مطالبہ

بدھ 8 جولائی 2020 20:47

قومی اسمبلی، پیپلزپارٹی کا سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے رکن اسمبلی غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ کے گذشتہ بجٹ اجلاس میں پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے،سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں،تاکہ کہ وہ بھی اجلاس میں شرکت کر کے اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کر سکیں۔