24 نیوز کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف درخواست پرپیمرا کے پابندی کے نوٹس کو معطل کرنے کے حکم امتناع میں توسیع

بدھ 8 جولائی 2020 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کا لائسنس معطل کرنے کے خلاف دائر درخواست پرپیمرا کے پابندی کے نوٹس کو معطل کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کرکے پیمرا سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی درخواست پر 24 نیوز کا لائسنس معطل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

پیمرا کے وکیل طاہر تاڑر نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ درخواست پر عدالت عالیہ درخواست پر سماعت نہیں کر سکتی ،درخواست صرف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی سنی جا سکتی ہے ۔جسٹس ساجد محمو د سیٹھی نے قرار دیا کہ فریقین کو سن کر قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کیا جائے گا۔