حکومت پنجاب کی طرف سے بقایاتمام فنڈز کی فراہمی کی صورت میں کشمیر انڈر پاس کا منصوبہ بلاتاخیرمکمل کرلیا جائیگا

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختص کئے گئے 48کروڑ کے فنڈزیکمشت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ،عوامی بہبود اور شہری ترقی کے منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ

جمعرات 9 جولائی 2020 20:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) حکومت پنجاب کی طرف سے بقایاتمام فنڈز کی فراہمی کی صورت میں کشمیر انڈر پاس کا منصوبہ بلاتاخیرمکمل کرلیا جائیگااس سلسلے میں حکومت پنجاب سے درخواست کی گئی ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مختص کئے گئے 48کروڑ کے فنڈزیکمشت فراہم کردیئے جائینگے تاکہ عوامی بہبود اور شہری ترقی کے اس منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔

یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کینال روڈ پر کشمیر پل انڈر پاس کی تعمیراتی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ چیف انجینئر شاہد محمود ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ حسن ظہیر، این ایل سی کے میجرنذیر اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے نے کشمیرپل انڈر پاس کے تعمیرشدہ حصوں اور بقایاتعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے این ایل سی حکام کا شکریہ ادا کیاکہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود انہوں نے بقیہ کام مکمل کرنے کیلئے تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کردیاہے جسکی بدولت یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے رواںماہ کے دوران اس منصوبے کے بقایا فنڈز ملنے کی توقع ہے لہٰذا این ایل سی کے بقایاجات بھی ادا کردیئے جائینگے۔انہوں نے بتایاکہ اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے بقایافنڈز کے حصول کے سلسلے میں حکومتی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی کوشاں ہیں اوروہ اس مسئلے کے حل کیلئے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔

انہوں نے این ایل سی کے سٹاف سے کہاکہ وہ تیزی کیساتھ تعمیراتی کاموں کو آگے بڑھائیں اس سلسلے میں دونوں اطراف سلپ روڈز کی تعمیرکیلئے رکاوٹوں کو بلاتاخیر دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ کشمیرپل انڈر پاس کی تعمیرات کے قریب ٹریفک کے باعث گردوغبار کی روک تھام کیلئے تسلسل کیساتھ پانی کا چھڑکاؤ کیاجائے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے راستوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے ۔ اس موقع پر بنایاگیاکہ انڈر پاس کے مغربی جانب سٹرک کیساتھ رٹینگ وال کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ موسم برسات میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی بنیادوں پر باہر سے لاکر مٹی جمع کرلی گئی ہے اورپتھر بچھانے کا کام بھی جاری ہے۔