سابق وزیر پی پی غلام مرتضی بلوچ کے چہلم پر قرآن خوانی کا اہتمام

پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین ،اراکین قومی او صوبائی اسمبلی اور کارکنان و عمائدین شہر کی شرکت

جمعرات 9 جولائی 2020 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2020ء) پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور پی پی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر مرحوم غلام مرتضی بلوچ کا چہلم جمعرات 9جولائی کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فقیر محمد گوٹھ نزد بقائی اسپتال ٹول پلازہ میں صبح10بجے سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور یہ سلسلہ عصر تک جاری رہا بعد ازاں مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا ئیںکی گئیں۔

(جاری ہے)

مرحوم کے چہلم میں پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین ،اراکین قومی او صوبائی اسمبلی ،ضلعی صدور سمیت پیپلز پارٹی کیے کارکنان اور عمائدین شہر سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر مرحوم غلام مرتضی بلوچ کے صاحبزادے یوسف انور بلوچ نے چہلم میں شرکت کرنیوالوں کو شکریہ ادا کیا۔یوسف بلوچ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ اپنے والد غلام مرتضی بلوچ کی عوام دوست خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔