بولیویا کی قائم مقام صدر میں کورونا وائرس کی تصدیق

صدر اینز لاطینی امریکہ کی تیسری لیڈر ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، اس سے قبل برازیل کے صدر جائر بولسونارو بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 10 جولائی 2020 05:18

بولیویا کی قائم مقام صدر میں کورونا وائرس کی تصدیق
سیوکر (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جولائی 2020ء) بولیویا کی قائم مقام صدر میں کورونا وائرس کی تصدیق۔ صدر اینز لاطینی امریکہ کی تیسری لیڈر ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، اس سے قبل برازیل کے صدر جائر بولسونارو بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہاں لاطینی امریکہ کے عام عوام تیزی سے کورونا کی لپیٹ میں آ رہے ہیں وہاں سیاسی رہنما بھی محفوظ نہیں رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق بولیویا کی قائم مقام صدر اینز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق صدر اینز نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ٹوئیٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کے ذریعے دی ہے۔ ویڈیو پیغام میں صدر اینز نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں اور قرنطینہ سے کام جاری رکھوں گی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اس قبل بولیویا کی لیڈر جینائن اینز کی کابینہ کے تین اراکین بھی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں وزیر صحت اور پریزیڈنسی کے وزیر شامل ہیں جو کہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بولیویا کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 42 ہزار 984 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 1 ہزار 577 ریکارڈ کی گئی ہے۔