قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کورونا کے باعث سٹیڈیم میں تماشائیوں کی عدم موجودگی میں خود ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنی ہے، مشتاق احمد
جمعہ 10 جولائی 2020 20:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین ماہ بعد گراؤنڈ کا رخ کرنے والے ان کھلاڑیوں کا جوش اور جذبہ دیدنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں شامل تمام لڑکے بہت پرجوش ہیں اور وہ بھرپور لگن سے نیٹ پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں۔
مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 کے پروٹوکول سے مکمل آگاہ کر رہے ہیں، جیساکہ گراؤنڈز مین سے فاصلہ رکھنا اورگیند کو تھوک سے نہ چمکانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسپنرز عموماًً گیند کو تھوک سے ہی چمکاتے تھے تاہم ان حالات میں متبادل آپشنز کو ان کی یاداشت کا مکمل حصہ بنانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔ مشتاق احمد نے کہا کہ سب سے خوش آئند عمل یہ ہے کہ قومی سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف ایک دوسرے کی مکمل حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درجہ بدرجہ کھلاڑیوں کی کھیل میں واپسی مفید ثابت ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں وورسٹر کے بائaیو سیکیور ماحول میں قرنطینہ کر رہی ہے جہاں وہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی مختلف تربیتی سیشنز اور انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے میں مصروف ہے۔ 5 اگست سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے بعد 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.