تحصیل چکیسر میں پل کی تعمیر میں تاخیر، اے این پی نے قرارداد جمع کرادی

جمعہ 10 جولائی 2020 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہترین۔ 10 جولائی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان نے ضلع شانگلہ کے تحصیل چکیسر میں پل کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ضلع شانگلہ تحصیل چکیسر کا پل کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے جسکی وجہ سے اہلیان علاقہ حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مایوسی اور انتہائی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ صوبائی اسمبلی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کو اس بابت سفارش کرے اور ایرا کے زیرنگرانی مذکورہ پل کی تعمیر کیلئے فنڈز کا فوری انتظام کرے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عوام مشکلات کا شکار ہیں اور انکا دیرنہ مسئلہ حل کیا جائے ۔