خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید11 افراد جاں بحق ،تعداد1074ہو گئی،29ہزار 775متاثر

جمعہ 10 جولائی 2020 23:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے،جس کے بعد صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1074ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جار ی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید11 افراد جاں بحق ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی369 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 29ہزار 775ہوگئی ، کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 768مریض صحت یاب ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 20271متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی10 ہزار616 ہوگئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 505فراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کیدوران 2افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 180افراد متاثر ہوئے، پشاور صوبے میں اب تک6586 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔