فروٹ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن نے فیڈریشن کا دفتر اسلام آباد منتقل کرنے کی تجویز مسترد کردی
برسراقتدار گروپ کرونا کی وباء کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار تاجربرادری بالخصوص ایس ایم ایز اور چھوٹے تاجروں کو کوئی ریلیف نہ دلواسکا،عبدالوحید
ہفتہ 11 جولائی 2020 18:03
(جاری ہے)
کراچی جو معیشت کا مرکز اور ملک کو 70فیصد ریونیو دینے والا شہر ہے۔
پھل اور سبزیوں کے ساتھ دیگر برآمدات اور درآمدات کراچی کی بندرگاہوں سے کی جاتی ہیں اور تاجر برادری کے زیادہ تر مسائل کا تعلق بھی کراچی میں موجود وفاقی حکومت کے اداروں سے ہوتا ہے، ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیات ان وفاقی اداروں سے تاجر برادری کے مسائل حل کرانے میں ناکام رہی بالخصوص کرونا کی وباء کے دوران عائد ہونے والے ڈیمرج اور شپنگ کمپنیوں کے جرمانوں میں کوئی کمی نہ کرائی گئی اسی طرح وفاقی بجٹ میں بھی ایف پی سی سی آئی کی بیشتر تجاویز کو نظر انداز کردیا گیا۔ پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، صنعتیں لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کی وجہ سے بند ہورہی ہیں۔ پاکستان کے سب سے اہم تجارتی پلیٹ فارم کے کراچی میں موجود صدر دفتر سے کراچی کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوئی موثر آواز نہیں اٹھائی گئی اور اب صدر دفتر منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار گروپ اندرونی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور رسہ کشی کا شکار ہے۔ غیرمنتخب نمائندوں نے صدر دفتر یرغمال بنارکھا ہے اور ایف پی سی سی آئی کی قیادت اندرونی اختلافات اور رسہ کشی پر پردہ ڈالنے کے لیے ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ پی ایف وی اے ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی بھرپور مخالفت کرتی ہے اور ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تاجروں کے وفاق کی اہمیت کو مزید کم کرنے کے بجائے تاجروں کے حقیقی مسائل پر توجہ دی جائے۔پی ایف وی اے نے ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار گروپ کو مشورہ دیا کہ اگر تاجر برادری کے مسائل کا حل فراہم نہیں کرسکتے تو ایف پی سی سی آئی جیسے قومی یلیٹ فارم کو کمزور نہ بنایا جائے اور ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر کراچی میں ہی برقرار رکھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.