ملکی سلامتی ،ریاستی اداروں کیخلاف شر انگیز پریس کانفرنس پر جاوید ہاشمی کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہونا چاہیے ‘ ترجمان پنجاب حکومت
جاوید ہاشمی (ن) کا حصہ ، شہبازشریف ‘مریم صفدر کی پر اسرار خاموشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں،وضاحت دیں‘ مسرت جمشید چیمہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کیخلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی
ہفتہ 11 جولائی 2020 18:30
(جاری ہے)
پریس کانفرنس میں اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں انتہائی نا مناسب الفاظ ادا کئے گئے ، سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کا مورال نیچے لانے کی کوشش کی گئی ،قوم کا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ عدلیہ جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کا نوٹس لے، پس پردہ حقائق سامنے آنے چاہئیں۔
ا نہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،یہ ان کا ملکی سالمیت کے اداروں پر بھی پہلا حملہ نہیں بلکہ تسلسل ہے ،ریاست کے ستونوں اور ملک کی سلامتی کے دفاع کے ادارے کے خلاف پریس کانفرنس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ کون سا میڈیا سیل اور گروپ جاوید ہاشمی کی صورت میں اس طرح کے ’’آئیڈیاز‘ ‘سامنے لاتا ہے ،ایسا لگتا ہے کہ اہم معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے (ن) لیگ نے پاکستان کی مخالفوں سے اتحاد کر رکھا ہے ۔انہوںنے کہا کہ غدار اور باغی میں فرق ہوتا ہے ،جاوید ہاشمی کی شر انگیز پریس کانفرنس کی ٹائمنگ بڑی اہمیت کی حامل ہے ،مقبوضہ کشمیر اور لداخ کی موجودہ صورتحال میں پریس کانفرنس کے نکات اور خصوصاًٹائمنگ اہمیت کی حامل ہے ۔علاوہ ازیںپاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ملک دشمنی اور قومی اداروں کے کردار کی اہمیت کے منافی ہے،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے ذریعے جاوید ہاشمی غداری کے مرتکب ہوئے،باغی کی شکل میں جاوید ہاشمی حقیقتاً داغی ہے اور ان کے عزائم کسی خاص جماعت کی ترجمانی کرتے ہیں۔مطالبہ ہے کہ جاوید ہاشمی کیخلاف ملک دشمنی پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.