شاہ زین بگٹی کا ایم ڈی بیت المال کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی کا دورہ، مستحق افراد میں ویل چیئرز اور چیک تقسیم کیے

ہفتہ 11 جولائی 2020 18:52

شاہ زین بگٹی کا ایم ڈی بیت المال کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی کا دورہ، مستحق افراد ..
نصیرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی کے ہمراہ اپنے آبائی شہر ڈیرہ بگٹی آمد، معذور و مستحق افراد میں وہیل چیئرز اور امدادی رقوم کے چیک تقسیم ، بیت المال میڈیکل ٹیم نے بارودی سرنگ کے دھماکوں سے معذور افراد کا معائنہ کیا اور ملک کے ماہر طبی ماہرین سے ان کے علاج معالجے کرانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہیں امن وامان کی بحالی سے ترقی و خوشحالی آئے گی وزیراعظم پاکستان کی خصوصی وژن کے مطابق بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں لاچار افراد کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے ڈیرہ بگٹی کے دورافتادہ علاقوں میں مستحق افراد کی مدد کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ بے بس و لاچار افراد تک حکومتی اقدامات کے ثمرات پہنچائے جاسکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا بجلی، سڑک، پانی اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی پیکجز کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن ہیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی سے پاکستان میں ترقی کے مزید وسائل پیدا ہونگے۔