کراچی بار نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے،جمہوریت کے لیے بارکی دی گئی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، رانا مشہود

اتوار 12 جولائی 2020 18:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2020ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء رانامشہود نے کہا ہے کہ کراچی بار نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے اپنے مثبت کردار ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگ کے وکلاء کی دعوت پر کراچی بار میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ نو منتخب صدر منیر احمد ملک اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہیں۔

منیر احمد ملک نے عامریت کے خلاف جمہوریت کے لیے بڑی جدوجہد کی ہے کراچی بار کی جمہوریت کے لیے قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وکلاء کے کردار سے ہی جمہوریت کا حصول آسان ہو تا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج کراچی مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے جسے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کیونکہ میرا دل بھی کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر ترجیحی بنیادوں پر کراچی کے مسائل کو حل کرے گی، اس موقع پر میزبان غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ کراچی بار کے صدر منیر احمد ملک نے رانا مشہود احمد خان کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

وکلاء میں شیخ جاوید میر، قاضی افتخار، ندیم منگی،سردار صغیر، فضل دین راجپوت،سردار آزاد، توقیر رندھاوا، یاسر شاہ،عبد الغفارکاکڑ،سردار جاوید اقبال،عبد الواسع کاکڑ،مسعود احمد خان، میڈم شیرینہ،مختار حیدر کے علاوہ پارٹی کے رہنما خواجہ غلام شعیب، رانا احسان، حاجی صالحین تنولی و دیگر بھی موجود تھے۔