ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی، ملزمہ سے منشیات برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 جولائی 2020 13:29

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر پولیس کی کاروائی، ملزمہ سے منشیات ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس سرگرم عمل،تھانہ صدر پولیس کی کاروائی بچے کی آڑ میں منشیات فروشی کرنے والی ملزمہ گرفتار ملزمہ کے قبضہ چرس,ہیروئن اور رقم وٹک برآمد سب انسپکٹر نثار احمد ایس ایچ او تھانہ صدر,سب انسپکٹر اشتیاق احمد تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مسماة طاہرہ بانو زوجہ شہزاد ساکن نیا محلہ گلشن ٹاوٴن کالا گجراں جہلم کو گرفتار کر لیا مسماة طاہرہ بانو زوجہ شہزاد سے 1کلو 500 گرام چرس,300 گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 850 روپے برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ صدر اور تفتیشی افسر اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش دی۔