فن کا بہت سا کام شوبز میں آنے کے بعد سیکھا ہے ‘ماہ نور

ٹریک سے ہٹ کر کامیابی سمیٹنے کی کوشش کرنیوالوں کے فن کی زندگی عارضی ہوتی ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

منگل 14 جولائی 2020 11:56

فن کا بہت سا کام شوبز میں آنے کے بعد سیکھا ہے ‘ماہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے کے بعد فن کے اصل رموز سے آگاہی حاصل ہوئی ہے اور یہاں آکربہت سا کام سیکھا ہے ،اپنے ماضی پر نظر دوڑاتی ہوں تو نئے آنے والوں کی رہنمائی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے کیونکہ میں بھی کبھی اس دور سے گزر چکی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں ماہ نور نے کہا کہ رقص ایک فن ہے اور اس کو باقاعدہ سیکھنے کی ضرورت ہے ،اپنے فن کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ۔

فن سے متعلق بہت سی چیزیں شوبز میں آکر سیکھی ہیں اس لئے میں نئے آنے والوں کی بھی بھرپور رہنمائی کرتی ہوں کیونکہ میں بھی اس وقت سے گزر چکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ شوبز میں نام کمانے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں اور جو اداکارائیں اس ٹریک سے ہٹ کر کامیابی سمیٹنے کی کوشش کرتی ہیں ان کے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :